ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار کی ایک دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر

کاروار کی ایک دکان میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر

Mon, 18 Sep 2017 16:41:24    S.O. News Service

کاروار 18/ستمبر (ایس او نیوز) یہاں ایک چھوٹی سے دکان آگ کی لپیٹ میں آجانے کی وجہ سے دکان میں موجود تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعہ کاروار کے سینٹ مائیکل اسکول کے قریب آج پیر کو پیش آیا۔

نائک جنرل اسٹور نامی اس دکان میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، اور نقصان کا تخمینہ قریب  پچاس ہزار روپیوں کا لگایا گیا ہے۔ دکان کے اندر موجود فرنیچر اور کپڑے سمیت کافی ساز و سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔

فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔

 


Share: